محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے اسکولوں کے اوقاتِ کار کا نیا سرکلر جاری کر دیا۔ پرائمری، ایلیمنٹری، سیکنڈری اور ہائیر سیکنڈری اسکولوں کے لیے الگ الگ اوقات مقرر کردیے گئے۔
سرکلر کے مطابق 6 اگست سے 31 اکتوبر تک پیر سے جمعرات سنگل شفٹ پرائمری اسکول صبح 8 بجے سے دوپہر ڈھائی بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ جمعہ کے روز صبح 8 بجے سے دوپہر ایک بجے تک کھلے رہیں گے۔
یکم نومبر سے 31 مارچ تک سنگل شفٹ پرائمری اسکول صبح ساڑھے 8 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک چلیں گے۔
ڈبل شفٹ ایلیمنٹری، سیکنڈری اور ہائیر سیکنڈری اسکولوں کی پہلی شفٹ 6 اگست سے 31 اکتوبر تک صبح ساڑھے 7 بجے سے دوپہر ڈیڑھ بجے تک جبکہ یکم نومبر سے 31 مارچ تک ڈبل شفٹ ایلیمنٹری، سیکنڈری اور ہائیر سیکنڈری اسکولوں کی پہلی شفٹ صبح 8 بجے سے دوپہرایک بج کر 45 منٹ مقررکئے گئے ہیں۔
