میر رضا کیس میں ثابت ہو رہا ہے کہ پورا سسٹم کمپرومائزڈ تھا: خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے میر رضا کیس میں حکومت سندھ کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا جس طرح کے نتائج سامنے آ رہے ہیں اس سے ثابت ہو رہا ہے کہ پورا سسٹم کمپرومائزڈ تھا۔

سوشل میڈیا پر ایک کلپ ری پوسٹ کرتے ہوئے خواجہ آصف نے لکھا کہ آپ جس طرح اس کیس پر فوکس کر رہے ہیں اس کے نتائج اور حقائق سامنے آرہے ہیں۔

خواجہ آصف نے مزید لکھا کہا کہ پورا سسٹم کمپرومائزڈ تھا، اب بھی پہرہ دینا ہوگا ورنہ جس طرح پہلے مک مکا ہوا تھا دوبارہ بھی ہو سکتا ہے، جن لوگوں نے معاملے کو چھپانے کی کوشش کی ان کو بھی بے نقاب ہونا ہوگا۔

دوسری جانب حکومت سندھ نے میر رضا قتل کیس کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار کا کہنا تھا حکومت چاہتی ہے کہ میر رضا کی فیملی کو انصاف ملے، معاملے کی تحقیقات کے لیے نئی کمیٹی بھی تشکیل دیدی ہے اور متضاد رپورٹس کےمعاملےکافیصلہ کمیشن یا عدالت پر چھوڑیں گے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے