مغربی کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ سے ہلاکتوں کی تعداد 111 ہوگئی

مغربی کولمبیا میں 7.4 شدت کے طاقتور زلزلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔ زلزلے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 111 ہوگئی جبکہ 87 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

کولمبین حکام کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں سے کئی عمارتیں منہدم ہوگئیں۔ متعدد علاقوں میں لوگ ملبے تلے دب گئے ہیں۔

ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں کر رہی ہیں۔ اہلکار منہدم عمارتوں کے ملبے میں پھنسے افراد کو تلاش کر رہے ہیں۔

حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ملبے تلے مزید افراد موجود ہوسکتے ہیں۔ اس لیے ہلاکتوں میں اضافے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے