پیٹرول کی نئی قیمت کیا ہو گی؟ اوگرا نے اعلان کر دیا

اوگرا نے 11 اگست کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیاہے ۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 327 روپے 62 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت بھی 380 روپے 86 پیسے فی لیٹر پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ جمعہ کے روز حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 20 پیسے اور ڈیز ل کی قیمت میں ایک روپیہ 50 پیسے کمی کی گئی تھی ۔

جمعہ کے روز حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پٹرولیم لیوی میں 81 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے، جس کے بعد ڈیزل پر لیوی 73 روپے 47 پیسے سے بڑھا کر 74 روپے 28 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے