شرجیل میمن کے خلاف ہتک آمیز اور جھوٹا مواد پھیلانے کے الزام میں این سی سی آئی اے کے نوٹس جاری

کراچی: نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے سوشل میڈیا پر ہتک آمیز اور مبینہ جھوٹا مواد شیئر کرنے کے معاملے میں بلال بن نصر اللہ کو طلب کرلیا۔

 

ذرائع کے مطابق کراچی کے رہائشی عبید قریشی کو بھی سائبر کرائم ایجنسی نے ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے۔ دونوں افراد کو سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر مبینہ طور پر ہتک آمیز اور جھوٹا مواد پھیلانے کے معاملے میں وضاحت کے لیے طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر شرجیل میمن سے متعلق مبینہ جھوٹا اور ہتک آمیز مواد نشر کیے جانے پر صوبائی وزیر کے وکیل کی جانب سے این سی سی آئی اے میں درخواست دی گئی تھی۔

 

درخواست کی بنیاد پر سائبر کرائم ایجنسی کی جانب سے معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں جبکہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر مبینہ طور پر جھوٹا اور ہتک آمیز مواد پھیلانے والے دیگر افراد کی بھی تلاش جاری ہے۔

این سی سی آئی اے حکام کے مطابق تحقیقات کے دوران سامنے آنے والے شواہد کی روشنی میں مزید کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے