مون سون بارشوں کے چھٹے اسپیل کا الرٹ جاری

پی ڈی ایم اے نے پنجاب بھر میں مون سون بارشوں کے چھٹے اسپیل کا الرٹ جاری کردیا۔ آج رات سے 21 اگست تک صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق آج رات سے 21 اگست تک لاہور، راولپنڈی، مری، گلیات، جہلم، چکوال، تلہ گنگ، اٹک، سیالکوٹ، نارووال، منڈی بہاؤالدین میں بارش کا امکان ہے۔ گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد اور وزیرآباد میں بارشیں متوقع ہے۔

ترجمان کے مطابق قصور، اوکاڑہ، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، سرگودھا، خوشاب، میانوالی اور نورپور تھل میں بارش متوقع ہے، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، لیہ، بھکر، ساہیوال، پاکپتن، بہاولنگر، بہاولپور اور ڈی جی خان میں 20 اور 21 اگست کو بارش کا امکان ہے۔

راولپنڈی، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ اور لاہور کے نشیبی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث اربن فلڈنگ  کا خدشہ ہے، مری  گلیات اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے