بعض سرکاری عمارتوں کو فائیو اسٹار ہوٹلز میں تبدیل کرنے کا فیصلہ

وفاقی دارالحکومت میں بین الاقوامی ایونٹس کیلئے عالمی معیار کی رہائشی سہولیات کے فقدان کے باعث وزیراعظم نے بعض سرکاری عمارتوں کا ہوٹلز میں تبدیل کرنے کی ہدایت کردی۔ فیصلے پر عملدرآمد کےلیے تین رکنی وزارتی کمیٹی قائم کردی۔

پہلے مرحلے میں شہید ملت بلڈنگ کو فائیو اسٹار ہوٹل میں تبدیل کرنے کی تجویز ہے، ذرائع کے مطابق شہید ملت بلڈنگ کی فائیو اسٹار ہوٹل میں تبدیلی کے منصوبے پر مشاورت جاری ہے۔ منصوبے کی نگرانی کیلئے داخلہ، خزانہ اور ہاؤسنگ کے وزراء کو ٹاسک مل گیا۔

وزراء کمیٹی شہید ملت بلڈنگ کو جدید ہوٹل میں بدلنے کے منصوبے کا جائزہ لے گی، شہید ملت بلڈنگ کا مجموعی رقبہ 4 ہزار 400 مربع گز،128 کمروں کی گنجائش ہے۔

ذرائع کے مطابق شہید ملت بلڈنگ میں 64 لگژری سوئٹس بنانے کی بھی گنجائش موجود ہے، اسلام آباد میں ایس سی او اجلاس کے موقع پر ہزاروں اضافی رہائشی کمرے درکار ہے۔ ایس سی او ایونٹ کے لیے اسلام آباد میں 4 ہزار سے زائد ہوٹل رومز درکار ہوں گے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے