صوبہ ہزارہ کی حمایت میں بیان پر عبدالعلیم خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں، وفاقی وزیر سردار محمد یوسف

صوبہ ہزارہ تحریک کی مرکزی قیادت کی طرف سے عبدالعلیم خان کے صوبہ ہزارہ کی حمایت میں بیان کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر اور چیئرمین صوبہ ہزارہ تحریک سردار محمد یوسف نے کہا ہے عبدالعلیم نے صوبہ ہزارہ کے قیام کی کھل کر حمایت کی،ہم سب کے دل جیت لئے ۔ ہزارہ صوبہ کے قیام کی حمایت پر عبدالعلیم خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

وفاقی وزیر اور چیئرمین صوبہ ہزارہ تحریک سردار محمد یوسف نے کہا کہ عبدالعلیم خان کی جاندار حمایت ہمارے لیے حوصلے کا باعث ہے۔ نئے صوبوں کے قیام سے کسی کو خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں۔ آئینی طور پر نئے صوبے بننے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔ عوام کو اگر ان کے حقوق انکی دہلیز پر مل سکتے ہیں تو اس کام کو جلد کرنا چاہیے۔

سردارمحمد یوسف نے کہا میں وزیراعظم شہباز شریف سے صوبہ ہزارہ کی بات کر چکا ہوں۔ وزیراعظم نے کہا تھا کہ وہ جلد اس حوالے سے اجلاس بلائیں گے۔ وقت کے ساتھ نئے ضلعے اور تحصیلیں بنی ہیں۔ نئے صوبے بھی بننے چاہیے ہیں۔

مرکزی کوآرڈینیٹر صوبہ ہزارہ تحریک پروفیسر سجاد قمرعبدالعلیم خان نے ہزارہ صوبہ کی بات کر کے ایک کروڑ عوام کی ترجمانی کی ہے۔ عبدالعلیم خان  کی طرح باقی لیڈرشپ کو بھی آگے آنا چاہیے۔ لوگوں کے باہر نکلنے اور خرابیاں پیدا ہونے سے پہلے ان کا مطالبہ پورا کریں۔ چھوٹے صوبے پاکستان کی سلامتی اور استحکام کا ضامن ہوں گے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے