بلوچستان میں مزید دو دہشت گرد ہلاک، 3 روز کے دوران ہلاک دہشت گردوں کی تعداد 19 ہوگئی

سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کیخلاف  کارروائیاں جاری ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے علاقے کلی زائیک اور کاغلی کے درمیان دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں دو دہشتگرد ہلاک اور 3 زخمی ہوئے، ہلاک دہشت گرد کی شناخت مشتاق احمد عرف کوہ یار کے نام سے ہوئی، دہشتگردوں سے ایمونیشن،میگزین،دستی بم اور آئی ای ڈی بنانے کا سامان برآمد کرلیا گیا۔

دوسری جانب گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع خاران میں ردالفتنہ 3 کے تحت خاران کے علاقے لجے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی۔ سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔

اس سے قبل 15 اگست کو بھی بلوچستان کے ضلع خضدار میں سیکیورٹی فورسز نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 10کارندوں کو ہلاک کر دیا تھا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔ دہشت گرد عناصر کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے