بنوں میں سرکلر روڈ پر نامعلوم افراد کی ایمبولینس پر فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان نے نجی تنظیم کی ایمبولینس پر گولیاں برسائیں۔ فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ ملزمان فرار ہوگئے۔
پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیا۔ ابتدائی رپورٹ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لے کر آئی جی پولیس سے واقعےکی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔ کہا معصوم شہریوں کی شہادت انتہائی افسوسناک ہے، ملوث عناصرکو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
