راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان سے پارٹی رہنماؤں کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ عمران خان نے ملاقات کے لیے آئے پی ٹی آئی رہنماؤں کی سرزنش کردی۔
جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کا پارٹی رہنماؤں سے کہنا تھا کہ آپ لوگوں کا مجھے کوئی فائدہ نہیں، جیل سے نکلنے کے لیے جو پلان میں نے دیا تھا اس پر کسی نے عمل نہیں کیا۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ میں نے احتجاج جاری رکھنے کا کہا تھا، آپ کے تمام احتجاج فلاپ ہوئے، آپ سے کہا تھا ایس سی او پر احتجاج کرنا ہے لیکن کسی نے عمل نہیں کیا، میرے منصوبے پر عمل کریں گے تو ہی باہر آسکوں گا۔