پاکستان سے یو اے ای گوشت برآمد کرنے کی راہ ہموار

کراچی: پاکستانی کمپنی متحدہ عرب امارات میں گوشت سپلائی کرنے کےعالمی معیار کو پورا کر کے اہل قرار پائی۔ بین الاقوامی سپراسٹور چین کیلئے پاکستان سے گوشت ایکسپورٹ ہوگا۔

متحدہ عرب امارات کو براہ راست گوشت سپلائی کرنے کے اسٹینڈرڈز پر پہلی بار کوئی پاکستانی کمپنی پورااتری ہے۔ مقامی کمپنی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو باقاعدہ خط لکھ کراہم پیشرفت سے آگاہ کردیا ہے۔

ماہرین کے مطابق معاہدے کے بعد اب پاکستان سے یو اے ای کو ماہانہ ہزاروں ٹن گوشت برآمد ہوگا، معاہدے سے دیگر بین الاقوامی سپر اسٹور چین سے تجارت کی راہ ہموار ہوگئی۔ پاکستان سے چین کو پہلے ہی بڑے پیمانے پر گوشت کی سپلائی ہورہی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے