نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قلعہ عبداللہ اسداللہ خان کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چمن تعینات کردیا گیا ہے، جبکہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لورالائی نذیر احمد خجک کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بارکھان مقرر کیا گیا ہے، اسی طرح ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خاران عنایت اللہ خان کاکڑ کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لورالائی تعینات کردیا گیا، جبکہ امید علی بلوچ کو قائم مقام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خاران مقرر کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق محمد نعیم داوی کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ون حب سے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فور کوئٹہ تعینات کیا گیا ہے۔
محمد یوسف بلوچ کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج دالبندین سے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ون حب تعینات کردیا گیا ہے۔
تقرریوں اور تبادلوں کا اطلاق جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ہوگا۔
