بیرون ملک بھیک مانگنے کے الزام میں امریکا سمیت مختلف ممالک سے ایک سال کے دوران 950 پاکستانی ڈی پورٹ کیے گئے،کراچی ایئرپورٹ پر بھیک مانگنے کی غرض سے بیرون ملک جانے والے 49 مسافروں کو آف لوڈ کردیا گیا۔
اعداد و شمار کےمطابق 2025 سے 2026 کے دوران سب سے زیادہ 897 پاکستانی سعودی عرب سے ڈی پورٹ ہوئے، جبکہ متحدہ عرب امارات سے 22، عراق اور عمان سے 11،11، قطر سے 5 جبکہ بحرین اور ملائیشیا سے ایک، ایک پاکستانی کو ڈی پورٹ کیا گیا۔
اعداد و شمار کےمطابق بیرون ملک بھیک مانگنے کے شبے میں سعودی عرب جانے والے 21، بحرین 7، متحدہ عرب امارات اور قطر جانے والے 5،5 مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا۔
عمان جانے والے 4،ملائیشیا جانے والے 3 جبکہ آذربائیجان، ازبکستان، انڈونیشیا اور ترکیہ جانے والے ایک، ایک مسافر کو بھی آف لوڈ کیا گیا،آف لوڈ کیے گئے تمام مسافروں کو مزید کارروائی کے لیے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل منتقل کردیا گیا ہے۔
