بانی پی ٹی آئی نے اپنی بہن علیمہ خان کے حوالے سے سخت پیغام دیا،شیرافضل مروت

رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہاہے کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنی بہن علیمہ خان کے حوالے سے سخت پیغام دیا ہے  جس کے بعد وہ گزشتہ تین روز سے منظر عام سے غائب ہیں ۔

ہفتے کے روز سما کے پروگرام دوٹوک میں انہوں نے کہا بانی نے نورین نیازی سے ملاقات کے دوران علیمہ خان کو اسٹریٹ موومنٹ سے روکنے کی ہدایت کا حوالہ دیا۔ انہوں نے سوال کیا کہ وہ احتجاجی سرگرمیوں میں کیوں حصہ لے رہی ہیں ۔ بانی نے پارٹی کو علیمہ خان کو سیاسی معاملات سے دور رکھنے کی ہدایت کی ۔ شیر افضل مروت نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ بانی پی ٹی آئی عدالتی ریلیف سے متعلق پیش رفت سے لاعلم تھے ۔ انہوں نے پوچھا سپریم کورٹ کیوں گئے اور کیا کسی قسم کی ڈیل کی گئی ہے؟ شیر افضل مروت نے کہا بانی پی ٹی آئی نے یہ بھی پوچھا کہ انہیں نوازشریف سے کیوں ملایا جا رہا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے