محکمہ موسمیات کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کےمطابق ہواکاکم دباؤ شمال مغربی بحیرہ عرب اورملحقہ علاقوں پر موجود ہے،کراچی میں آج مطلع جزوی ابرآلود جبکہ موسم گرم اورمرطوب رہنےکا امکان ہے،
آج اورکل زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہنےکی پیشگوئی ہے،شمال مغرب سے 4 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سےہوائیں چل رہی ہیں،محکمہ موسمیات کےمطابق بارشوں کا سلسلہ 14 سے 16 ستمبر کے دوران جاری رہ سکتا ہے۔
دوسری جانب سندھ میں ممکنہ بارشوں کےپیش نظرپی ڈی ایم اے نے ایڈوائزری جاری کر دی ہے،مشیر وزیراعلیٰ سندھ گیان چند ایسرانی کےمطابق پی ڈی ایم اے اور سندھ ایمرجنسی ریسکیو سروسز 1122 ہائی الرٹ رہیں۔
سندھ کےمختلف اضلاع میں 13سے 16ستمبرتک بارشوں کا سلسلہ متوقع ہے،تھرپارکر،عمرکوٹ، میرپور خاص، بدین، ٹھٹہ، سجاول، ٹنڈو محمد خان سمیت سانگھڑ، خیرپور، حیدرآباد، ٹنڈو الہ یار، مٹیاری، شہید بینظیرآباد اور جامشورو میں بارش کا امکان ہے۔
