علی ڈار سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر گفتگو

علی ڈار نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا دورۂ امریکہ پنجاب اور امریکہ کے درمیان دوطرفہ تعاون، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت اور معاشی شراکت داری کے نئے مواقع پیدا کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کو مصنوعی ذہانت کا عالمی مرکز بنانے کیلئے بین الاقوامی شراکت داری وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے وژن کا اہم حصہ ہے، امریکہ کے ساتھ تعاون کے ذریعے پنجاب میں عالمی معیار کی ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری لانے کے نئے مواقع پیدا کئے جا سکتے ہیں۔

علی ڈار نے کہا کہ مصنوعی ذہانت اور جدید ٹیکنالوجی پنجاب کے مستقبل کا اہم حصہ ہیں اور امریکہ کے ساتھ اس شعبے میں تعاون کو مزید آگے بڑھایا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ دی آفس آف اے آئی پنجاب امریکہ کے ساتھ نالج ایکسچینج، ٹیکنالوجی پارٹنرشپس اور مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تعاون پر کام کر رہا ہے، امید ہے وزیراعلیٰ پنجاب کے دورۂ امریکہ سے پنجاب کے اے آئی ایکو سسٹم، سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں مثبت پیش رفت ہوگی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے