استحکام پاکستان پارٹی پنجاب کے صدر رانا نذیر احمد خان نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کے معاملے پر پوری قوم سنجیدہ ہے، پاکستان میں 13 سے 14 صوبے بنائے جائیں۔
لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے رانا نذیر احمد خان نے کہا کہ نئے صوبوں کا قیام پاکستان کی تقسیم نہیں بلکہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کی بنیاد بنے گا، چھوٹے صوبے بننے سے انتظامی امور بہتر ہوں گے اور پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔
رانا نذیراحمد خان کا کہنا تھا کہ نئےصوبے بننے سے ہم مانگنے والوں کے بجائے دینے والوں کی فہرست میں شامل ہوجائیں گے،دنیا کے 172 ممالک کی آبادی صوبہ پنجاب سے کم ہے، اس لیے ملک میں نئے صوبوں کے قیام پر سنجیدگی سے غور کرنا وقت کی ضرورت ہے۔
