وفاقی وزیرصحت مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ سانحہ پمز کی کوئی وضاحت نہیں، خود کو ذمہ دار سمجھتا ہوں۔ انکوائری رپورٹ آنے دیں، کسی ذمہ دار کو نہیں چھوڑا جائے گا۔
سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیرصحت مصطفیٰ کمال نے کہا کہ 14 نومولود بچوں کی جان گئی۔ اِس سے زیادہ دلخراش واقعہ نہیں ہوسکتا۔۔ کوئی وضاحت نہیں۔ خود کو ذمہ دار سمجھتا ہوں اور احتساب کیلئے پیش بھی کردیا۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کمیٹی بنانے پراعتراض نہیں لیکن 40 دن میں کچھ نہیں ہوسکےگا، ہم وزارتوں کیلئے اپنی قبریں خراب نہیں کریں گے۔ نظام سڑ گیا ، گل گیا ، اسے بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔
وفاقی وزیرصحت نے کہا کہ روزانہ 1300 بچے مررہے ہیں، ہر سال 11ہزار مائیں دوران زچگی مرتی ہیں، آئیں بیٹھ کر اگلے بچوں کو مرنے سے بچانے کیلئے اقدامات کریں۔
