لارڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ کے پہلی اننگز میں 290 رنز کے سامنے پاکستانی ٹیم 110 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔  

دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستانی بیٹرز نے مایوس کن پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔ نوجوان اذان اویس کے علاوہ کوئی کھلاڑی وکٹ پر زیادہ دیر نہ ٹھہر سکا۔  اذان اویس 46 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ سعود شکیل 16 رنز بنانے والے دوسرے قابلِ ذکر کھلاڑی تھے جبکہ 8 کھلاڑی ڈبل فیگرز میں بھی داخل نہ ہوسکے۔شان مسعود ایک، عبداللّٰہ شفیق 5، کپتان بابر اعظم 8، محمد رضوان 7، محمد عباس 2، علی عثمان اور خرم شہزاد ایک، ایک رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

اوپننگ بلے باز امام الحق پنڈلی کی تکلیف کا شکار تھے جو بیٹنگ کےلیے کریز پر نہ آسکے۔  انگلینڈ کی جانب سے اولی رابنسن نے چار اور جوفرا آرچر نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل دوسرے دن انگلینڈ کے گس اٹکنسن نے 34 اور جوش ٹنگ نے ایک رن کے ساتھ کھیل کا دوباہ آغاز کیا اور گزشتہ رات کے 248 رنز کے ٹوٹل میں مزید 42 رنز کا اضافہ کردیا۔ انگلینڈ کی پہلی اننگز کی آخری وکٹ اٹکنسن کی گری جو 45 رنز بنا کر علی عثمان کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

خراب روشنی کے باعث جب پہلے دن کا کھیل روکا گیا تب تک انگلینڈ کی ٹیم نے 9 وکٹوں پر 248 رنز بنائے تھے۔  علاوہ انگلینڈ کی جانب سے پہلی اننگز میں جیمی اسمتھ اور جارڈن کوکس نے نصف سنچریاں بنائیں، اسمتھ 61 اور کوکس 55 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ دیگر کھلاڑیوں میں بین ڈکٹ اور لارینس نے 17، 17 جبکہ ہیری بروک نے 15 اور جوفرا آرچر نے 14 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے 4، محمد علی نے 3 جبکہ خرم شہزاد اور علی عثمان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

خیال رہے کہ تین میچز کی سیریز میں انگلینڈ کو 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے