ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ملتوی

انسداد دہشت گردی عدالت نمبر ایک کے ڈیوٹی جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی۔

دوران سماعت جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ ضمانت کی درخواستیں ابوالحسنات صاحب ہی سنیں گے، جج نے استفسار کیا کہ کیا ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ سے کل ملاقات ہوگئی تھی؟ اس پر شیریں مزاری نے کہا کہ انہیں بہت زیادہ تنگ کیا جاتا ہے، جس کے بعد ملاقات کرائی جاتی ہے۔

وکیل صفائی ریاست آزاد نے عدالت سے استدعا کی کہ کیس پرسوں کیلئے مقرر کیا جائے۔

اس پر جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ جج صاحب پرسوں نہیں آئیں گے، ان کا انتقال ہوگیا ہے، وکیل صفائی نے کہا کہ عدالت وکلا کو اتنا ریلیف تو دے کہ وہ عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہوں۔

جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ جج صاحب پرسوں نہیں ہوں گے، وہ 19 اکتوبر کو واپس آکر کیس سنیں گے۔

ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے وکلا نے سماعت 15 اکتوبر تک ملتوی کرنے کی استدعا کی، تاہم عدالت نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 17 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے