برطانیہ کے تین بڑے ہوائی اڈوں پر سائبر حملے کا انکشاف ہوا ہے۔ حملے میں تقریباً 87 لاکھ صارفین کا ڈیٹا حاصل کر لیا گیا۔ سائبر حملے کا نشانہ مانچسٹر ایئرپورٹ، لندن اسٹینسٹڈ ایئرپورٹ اور ایسٹ مڈلینڈز ایئرپورٹ بنے۔ تینوں ہوائی اڈے مانچسٹر ایئرپورٹس گروپ (MAG) کے زیر انتظام ہیں۔ کمپنی نے جمعرات کو سائبر سیکیورٹی کے واقعے کی اطلاع دی۔ اعلان تقریباً دوپہر ایک بجے کیا گیا۔
مانچسٹر ایئرپورٹس گروپ کے مطابق حملہ آور نے صارفین سے متعلق کچھ معلومات حاصل کیں۔ متاثرہ ڈیٹا میں صارفین کے ای میل ایڈریسز اور فون نمبرز شامل ہیں۔ اس کے علاوہ گاڑیوں کے رجسٹریشن نمبرز اور پوسٹ کوڈز بھی متاثر ہوئے۔ کمپنی کے مطابق ڈیٹا میں ایئرپورٹ کی مختلف سہولتوں سے متعلق معلومات بھی شامل تھیں۔ ان میں کار پارکنگ، لاؤنج اور فاسٹ ٹریک کی بکنگز شامل ہیں۔ ایئرپورٹ کے وائی فائی کے لیے رجسٹر ہونے والے صارفین بھی متاثر ہوئے ہیں۔
