راولپنڈی کے علاقے کلرسیداں میں دردناک واقعہ پیش آیاہے جہاں مقامی ڈیم میں ڈوبتے ہوئے بچے کو بچاتے ہوئے ماں اور بہن بھی جاں بحق ہو گئیں۔
گاؤں ترکھی میں آٹھ سال کا صبیح الحسن جانوروں کو پانی پلا رہا تھا کہ اچانک پاؤں پھسلنے کے باعث ڈیم میں جا گرا، بچے کو ڈوبتا دیکھ کر 46 سال کی والدہ بینش اور 9 سال کی بہن عروج ڈیم میں کود پڑیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے کافی کوششوں کے بعد ماں اور بیٹی کو نکال کر ہسپتال منتقل کیا تاہم وہ دم توڑ گئیں، جبکہ بچے کی لاش بھی ڈیم سے نکال لی گئی ہے۔ ایک ہی گھر سے تین جنازے اٹھنے پر علاقے میں شدید غم کی فضا ہے۔
