اسحاق ڈار برطانیہ کا دورہ مکمل کرکے ترکی روانہ ہوگئے

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار برطانیہ کا سرکاری دورہ مکمل کرکے ترکی کے دارالحکومت استنبول کے لیے روانہ ہوگئے۔ وزارت خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار ترکی میں سرکاری مصروفیات انجام دیں گے۔

اسحاق ڈار نے برطانیہ کے دورے کے دوران متعدد اہم ملاقاتیں کیں۔ انہوں نے برطانوی وزیر خارجہ ایڈ ملی بینڈ سے ملاقات کی۔ نائب وزیراعظم نے فارن، کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس میں وزیر مملکت اسٹیفن ڈوٹی سے بھی ملاقات کی۔ اسٹیفن ڈوٹی مشرق وسطیٰ، شمالی افریقہ، افغانستان اور پاکستان کے امور دیکھتے ہیں۔ اسحاق ڈار نے برطانیہ کے قومی سلامتی کے مشیر جوناتھن پاول سے بھی ملاقات کی۔

نائب وزیراعظم نے بین الاقوامی میری ٹائم آرگنائزیشن کے سیکریٹری جنرل ارسینیو ڈومنگیز سے بھی ملاقات کی۔ نہوں نے دولتِ مشترکہ کی سیکریٹری جنرل شرلی ایوکور بوچوے سے بھی بات چیت کی۔ ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے