وزیراعظم نے بچے کو بچانے والی نرس رضیہ نورین کیلئے ستارہ خدمت، ایک کروڑ روپے انعام کی منظوری دیدی

وزیراعظم شہبازشریف نے سانحہ پمز  کے دوران اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر ایک بچے کو بچانے والی نرس کیلئے ستارہ خدمت کی منظوری دیدی جبکہ ایک کروڑ روپیہ انعام دینے کا اعلان بھی کر دیا۔

پمز ہسپتال میں آتشزدگی کی عبوری رپورٹ وزیراعظم کو پیش کر دی گئی۔ دوران اجلاس بچے کو بچانے والی نرس رضیہ نورین کیلئے ستارہ خدمت اور ایک کروڑ روپے انعام کی منظوری دی گئی۔ وزیراعظم  شہباز شریف نے بہادر اور فرض شناس نرس کو مثالی عمل پر خراج تحسین پیش کیا۔ کہا رضیہ نورین نے کمال ذمہ داری اور بہادری کا بہترین ثبوت دیا۔۔ اپنی جان خطرے میں ڈال کر بچے کی جان بچانے پر مجھ سمیت پوری قوم کو نرس رضیہ نورین پر فخر ہے۔۔  ایسے فرض شناس لوگوں کی جس قدر ستائش کی جائے کم ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے