پاکستان میں 24 ممالک کی فضائی افواج کی عسکری مشق انڈس شیلڈ 2024 جاری ہے،، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر مشقوں کا مشاہدہ کرنے خصوصی طور پر آئے،، پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر نے آرمی چیف کا استقبال کیا اور انہیں مشقوں کے بارے میں بریفنگ دی،، اس موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف بھی موجود تھے،،
جنرل سید عاصم منیر نے پاک فضائیہ کی جنگی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا،، آرمی چیف نے مشقوں کے آپریشنز، ٹیکنالوجیز کے ڈسپلےکا مشاہدہ کیا، انہیں سکیورٹی چیلنجز سے ہم آہنگ رہنےکیلئے پاک فضائیہ کی کوششوں پربریفنگ بھی دی گئی اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ائیر کریو سے بات بھی کی۔،،
سربراہ پاک فوج نے فضائی سرحدوں کی حفاظت کیلئے پی اےایف اہلکاروں کےعزم کو سراہا اوراپ گریڈیشن کے مختلف پروگرامزکے ذریعے پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انٹر سروسز تعاون کے اہم کردار پر زور دیا اور کہا کہ یہ تعاون آپریشنل کامیابی کے حصول کے لیے ضروری ہے۔۔
اک فضائیہ کے سربراہ نے آرمی چیف کے دورے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آرمی چیف کا دورہ تربیت اور آپریشنل کے شعبے میں فوج اور فضائیہ کے درمیان تعاون بڑھانے کے عزم کو تقویت دیتا ہے۔
ائیرچیف مارشل ظہیر احمد بابر کا کہنا تھا مشق انڈس شیلڈ شریک ممالک کے درمیان باہمی تعاون بڑھانےمیں اہم کرداراداکرےگی، مشق اپنے فضائی اور زمینی عملےکو جنگی چیلنجز کا سامنا کرنےکی تربیت دےگی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مشق انڈس شیلڈ 2024 خطے کی سب سے بڑی کثیر القومی مشق ہے