زرداری خاندان لندن میں اکٹھا، بلاول اور بختاور کے بعد آصفہ کی آمد بھی متوقع

لندن: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پیرس سے لندن پہنچ گئے جہاں وہ اپنے والد صدر آصف علی زرداری کے ساتھ قیام کریں گے۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے لندن روانگی سے قبل تقریباً ایک ہفتہ آسٹریا میں قیام کیا جس کے بعد وہ مختصر دورے پر پیرس گئے اور آج شام لندن پہنچے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھٹو زرداری خاندان کا لندن میں تقریباً ایک ہفتے تک قیام متوقع ہے جبکہ آصفہ بھٹو زرداری کی بھی آئندہ چند روز میں لندن آمد کا امکان ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے