موسم گرم ہونے سے آبی ذخائر میں پانی کی آمد بڑھنے لگی

ذرائع کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح چار فٹ بلند ہو گئی، پانی کا ذخیرہ ایک لاکھ ایکڑ فٹ بڑھ گیا جس کے بعد تربیلا ڈیم میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 8 لاکھ 44 ہزار ایکڑ فٹ ہو گیا، جبکہ تربیلا میں ایک روز میں پانی کی آمد میں 19 ہزار کیوسک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 96 ہزار کیوسک تک پہنچ گئی ہے۔

چشمہ بیراج پر پانی کی آمد میں 10 ہزار کیوسک کا اضافہ ریکارڈ کی گیا ہے جس کے بعد چشمہ بیراج پر پانی کی آمد دو لاکھ چار ہزار کیوسک ہو گئی۔

اسی طرح ہیڈ مرالہ چناب میں پانی کی آمد نو ہزار کیوسک بڑھ گئی، ہیڈ مرالہ چناب میں پانی کی آمد 53 ہزار ہزار کیوسک ہو گئی جبکہ نوشہرہ دریائے کابل میں پانی کی آمد میں برقرار ہے۔

نوشہرہ دریائے کابل میں پانی کی آمد بدستور 46 ہزار کیوسک ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے