پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں دو دن تیزی کے بعد پھر کمی دیکھی گئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن ملک بھر میں 24 کیرٹ فی تولہ سونا 3600 روپے سستا ہوکر 465536 روپے پر آگیا،دس گرام سونے کی قیمت 3086 روپے کم ہوکر 399122 روپے ہوگئی۔
فی تولہ چاندی کی قیمت 63 روپے کی کمی سے 7098 روپے ہوگئی،دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 36 ڈالر سستا ہو کر 4430 ڈالر پر آ گیا
