محکمہ خوراک پنجاب میں مبینہ بڑے پیمانے پر کرپشن کے خلاف اینٹی کرپشن کی کارروائیاں، مختلف اضلاع سے محکمہ خوراک کے 48 افسران اور اہلکار گرفت میں آ گئے ہیں ۔
ذرائع کے مطابق محکمہ خوراک نے کرپشن کے الزام میں 14 فوڈ کنٹرولرز کے خلاف بھی تادیبی کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے۔
بہاولپور میں 6 فوڈ گرین انسپکٹرز اور چوکیداروں کو ملازمت سے فارغ کردیا گیا، جبکہ گوجرانوالہ کے 5 ملازمین اور سرگودھا کے ایک فوڈ گرین انسپکٹر کو بھی ملازمت سے برطرف کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق بہاولنگر، ڈی جی خان، رحیم یار خان، میانوالی، فیصل آباد، ساہیوال، اوکاڑہ، نارووال اور اٹک میں بھی کرپشن کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔
اینٹی کرپشن حکام کے مطابق محکمہ خوراک میں بدعنوانی کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
