نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نےناروے کے وزیر خارجہ ایسپن بارتھ ایڈے سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور کنگ ہیرلڈ پنجم کے انتقال پر پاکستان کی قیادت اور عوام کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے شاہی خاندان اور ناروے کے عوام سے پاکستان کی ہمدردی کا اظہار کیا،کنگ ہیرلڈ پنجم کی آخری رسومات 9 ستمبر کو اوسلو میں ہوں گی۔
ترجمان کےمطابق وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی وزیرعبدالعلیم خان کو آخری رسومات میں پاکستان کی نمائندگی کے لیےنامزدکیا ہے،جس سے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ناروے کے وزیر خارجہ کو آگاہ کردیا۔
دونوں وزرائےخارجہ نےقریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا جبکہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر دونوں کی ملاقات متوقع ہے۔
