دہشتگردی سے متعلق متنازع بیان، سہیل آفریدی کا وزیراعلیٰ پنجاب سے معافی کا مطالبہ

دہشتگردی سے متعلق متنازع بیان پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے وزیراعلیٰ پنجاب سے معافی کا مطالبہ کردیا۔

حیدرآباد میں کارکنوں سے خطاب میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ ایک جعلی وزیراعلیٰ نے بیان دیا ہے کہ مجھے انڈیا سے نہیں تین صوبوں سے خطرہ ہے۔ جعلی مینڈیٹ سے اقتدار میں آنے والے ہی ایسی حرکتیں کرتے ہیں، جس یہ بیان دیا اُس کو معافی مانگنی چاہیے۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ 6 ستمبر پاکستان کی تقدیر بدلنے کا دن ہے، سب نے پاکستان اور اپنے بچوں کے مستقبل کیلئے کھڑے ہونا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں ایک تقریب سے دوران خطاب وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا تھا کہ   نے دہشت گردی کو صوبےکے لیے بڑا خطرہ  قرار  دیتے ہوئےکہا ہے کہ پنجاب کو پڑوسی ملک  سے نہیں دیگر صوبوں سے آنے والی دہشت گردی سے خطرہ ہے، صوبےکے امن وامان  پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے