اس ہفتے دنیا بھر میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا،، لندن کی گولڈ مارکیٹ میں سونا 24 ڈالر مہنگا ہوا،، ایک اونس سونے کی قیمت 2760 ڈالر پر پہنچ گئی،، ہفتےکے آغاز پر سونے کی ٹریڈنگ 2736 ڈالر فی اونس سے شروع ہوئی تھی،،
ٹریڈرز آئندہ ہفتے سونے کی قیمت میں کمی کا امکان ظاہر کر رہے ہیں،، اسرائیل کے ایران پر جوابی حملے کے بعد مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال میں کچھ بہتری کی امید ہے،، ایران پر اسرائیلی حملے میں دو ایرانی فوجیوں کی شہادت کی تصدیق کی گئی ہے،، اسرائیل نے کہا ہے کہ ایران پر جوابی حملے کا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے،،
ادھر پاکستان میں سونے کی قیمت میں اس ہفتے 2500 روپے کا اضافہ ہوا،، ہفتے کے دوران سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح 2 لاکھ 85 ہزار روپے سے تجاوز کر گئی تھی،، تاہم کارباری ہفتے کے اختتام پرسونے کی قیمت 2 لاکھ 84 ہزار 300 روپے پر بند ہوئی،،