اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے مظاہرہ کرنے پر گرفتار تمام 96 ملزمان کی ضمانت منظور کرلی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے 5،5 ہزار کے مچلکوں کے عوض سیکٹر ایف 10 میں مظاہرے پر گرفتار 96 ملزمان کی ضمانت منظور کی۔
ملزمان میں سابق سینیٹر مشتاق احمد، رضی طاہر سمیت دیگر شامل تھے۔ تھانہ شالیمار پولیس نے سیکٹر ایف ٹین مرکز میں مظاہرہ کرنے پر مقدمہ درج کررکھا ہے۔
