وزیراعظم شہبازشریف نے اسلام آباد پولیس کو 50 الیکٹرک گاڑیاں فراہم کر دیں

وزیراعظم شہبازشریف نے جدید، محفوظ اور ماحول دوست پولیسنگ کے فروغ کیلئے اسلام آباد پولیس کو 50الیکٹرک گاڑیاں فراہم کر دیں۔

اسلام آباد میں تقریب کے دوران وزیراعظم نے الیکٹرک گاڑیوں کی چابیاں وفاقی وزیر داخلہ اور آئی جی کے حوالے کیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کو جدید بنانے کیلئے ہرممکن وسائل فراہم کئے جارہے ہیں۔ اسلام آباد پولیس کو ملک کے دیگر شہروں کے لیے رول ماڈل ہونا چاہیے۔ نئی الیکٹرک گاڑیاں دینے کا مقصد پولیسنگ نظام کو ماحول دوست بنانا ہے۔ جدید ٹیکنالوجی سے پولیس کی کارکردگی اور شہریوں کی خدمات میں بہتری آئے گی۔ آئی جی اسلام آباد نے بتایا کہ اسلام آباد کی سیکیورٹی کیلئے نئی کیپٹل پٹرول فورس قائم کی ہے۔ہر پٹرول یونٹ میں ایک مرد اور ایک خاتون اہلکار ہوگی۔ تمام اہلکار باڈی کیمروں سے لیس ہوں گے۔ پچاس الیکٹرک گاڑیاں کیپٹل پٹرول فورس کو دی گئی ہیں جس سے ایندھن اخراجات میں ماہانہ تین کروڑ چالیس لاکھ روپے کی بچت ہوگی۔ ایندھن کی بچت سے ایک گاڑی کی لاگت ساڑھے دس ماہ میں پوری ہو جائے گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے