یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے خارجہ امور کایا کلاس کی دفتر خارجہ آمد

کاجا کالاس نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہی ہیں، دورے کے دوران اسحاق ڈار اور کاجا کالاس پاکستان۔یورپی یونین سٹریٹجک مذاکرات کے آٹھویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ وزیراعظم اور صدر مملکت سمیت پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان اعلیٰ سطحی سیاسی روابط کے تسلسل کی عکاسی کرتا ہے اور دونوں فریقوں کے اس مشترکہ عزم کو اجاگر کرتا ہے کہ پاکستان۔یورپی یونین شراکت داری کو مزید مستحکم بنایا جائے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے