صوبوں کی تعداد بڑھانے کا معاملہ، چیئرمین پیپلزپارٹی کا ردعمل سامنے آگیا

ملک میں صوبوں کی تعداد بڑھانے کی بحث پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا مؤقف سامنے آگیا۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹو نے کہا کہ صوبوں کے معاملے پر پنجاب اور سندھ اسمبلیوں میں متفقہ طور پر قرار دادیں پاس کی ہیں، پیپلزپارٹی عوام اورمنتخب نمائندوں کی رائے کو اہمیت دیتی ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ مہنگائی، بے روزگاری اور غربت کا حل نئے صوبے بنانا نہیں، جمہوریت اور عوامی طاقت ہے، ملک کی قسمت چند کاروباری افراد کے ہاتھ میں نہیں ہونی چاہیے۔

محسن نقوی کے سسٹم فیل ہونے کے بیان پر بلاول بھٹو نے قومی اسمبلی میں باقاعدہ بحث کا مطالبہ کردیا، کہا مطالبہ ہے کہ اس ایشو پر قومی اسمبلی میں بحث ہو، محسن نقوی ویسے تو قومی اسمبلی میں کم آتے ہیں۔ پارلیمنٹ میں اس معاملے پر بحث ہونی چاہیے، سسٹم میں جو مسائل ہیں اس پر کھل کر بحث ہونی چاہیے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے