امریکا اور ایران کے درمیان حملوں کا تبادلہ، تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

امریکا نے آبنائے ہرمز میں تازہ حملوں میں ایران کے 5 آئل ٹینکروں کو تباہ کردیا۔ جواز یہ بنایا کہ ایران مسلسل دو دن سے امریکی بحری بیڑے پر میزائل داغ رہا تھا۔

امریکی حکام کے مطابق ایران نے پیر کو امریکی بحری جہازوں پر حملے کی کوشش کی تھی، پیر کو ایرانی حملوں میں کسی امریکی بحری جہاز کو نقصان نہیں پہنچا، ایرانی تیل بردار ٹینکروں پر حملے  واضح اور سخت پیغام ہیں، امریکی بحری جہازوں  پر حملے کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔

امریکی حملوں کے جواب میں ایران نے بھی میزائلوں کی برسات کردی۔ اردن میں امریکی اڈے الازرق ایئربیس پر تقریباً 20 مزائل فائر کیے گئے۔ اردن کے حکام نے دعویٰ کیا کہ ایرانی میزائلوں کو فضا میں ہی ناکارہ بنادیا گیا۔ ایرانی فوج نے امریکا کی اسمارٹ آبدوز پکڑنے کا بھی دعویٰ کیا ہے جس کی ویڈیو جاری کردی۔

دوسری جانب آگ اور گولہ بارود کے ساتھ ساتھ معاشی جنگ بھی جاری ہے۔ امریکا نے ایران پر مزید نئی پابندیاں لگادیں۔ ایرانی ایوی ایشن سیکٹر کی معاونت کرنے پر چھتیس اداروں اور افراد کو بلیک لسٹ کردیا۔

دوسری جانب مشرق وسطیٰ میں کشیدگی نے جہاں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کو بھڑکادیا ہے وہیں حکومت پاکستان بھی مسلسل عوام پر پیٹرول بم برسا رہی ہے ۔ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مزید بڑھادیں گئیں۔

پیٹرول 5 روپے 58 پیسے فی لیٹر مزید مہنگا کردیا گیا ۔ دو دن میں مجموعی اضافہ 18 روپے 48 پیسے ہوگیا ۔ پیٹرول کی نئی قیمت اب 364 روپے 35 پیسے تک پہنچ گئی ۔ ڈیزل کی نرخ میں بھی 4 روپے 18 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ۔ نئی قیمت 385 روپے 95 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے