وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نےاوسلو میں نےناروے کے نئے بادشاہ کنگ ہاکون ہشتم سے ملاقات کی اور شاہی خاندان سے اظہارِ تعزیت کیا۔
عبدالعلیم خان نے ناروے کے نئے بادشاہ کنگ ہاکون ہشتم سے ملاقات کی،ناروے کے وزیر خارجہ ایسپن بارتھ ایڈے سے بھی ملاقات اور دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔
عبدالعلیم خان نےاپنےپیغام میں کہا کہ پاکستانی عوام ناروے کے شاہی خاندان کے غم میں شریک ہیں۔ شاہی خاندان اور ناروے کے عوام سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔
وفاقی وزیر نےکہاکہ صدر،وزیراعظم اورپاکستانی عوام کی طرف سے ناروے میں شرکت اور تعزیت کی ہے،پاکستان اور ناروے کے دیرینہ دوستانہ تعلقات باہمی احترام اور تعاون پر مبنی ہیں۔
وفاقی وزیرکی ناروے کےوزیرخزانہ اور نیٹو کےسابق سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹنبرگ سے بھی ملاقات ہوئی،اس کےعلاوہ ناروےکی وزیر ثقافت لبنیٰ جعفری،عالمی ترقی کےوزیرآسمند اوکرست،سیکرٹری آف اسٹیٹ اینڈریزموتزفیلٹ کراوک اورمیئر اوسلو اینی لنڈبو سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نےاوسلو میں ناروے کے بادشاہ ہیرالڈ پنجم کی آخری رسومات میں پاکستان کی نمائندگی کی
