برطانوی ادارے بی آئی آئی کا پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کا اعلان

برطانوی ادارے بی آئی آئی نے پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔

برٹش انٹرنیشنل انویسٹمنٹ کے وفد نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کی،جس میں پاکستان میں نجی شعبے کے لیےسرمایہ کاری اور فنانسنگ بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

بی آئی آئی وفد نےپاکستان کو اہم سرمایہ کاری کی منزل قراردیتےہوئےآئندہ برسوں میں سرمایہ کاری بڑھانے کی خواہش کا اظہارکیا،وفدکےمطابق ایشیا اورافریقہ میں آئندہ پانچ سال کےدوران دو ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔

ملاقات میں پاکستان میں انفراسٹرکچر اورکلائمیٹ فنانس کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے امکانات کا جائزہ لیا گیا،قابلِ تجدید توانائی اور بجلی کی ترسیل کےمنصوبوں میں سرمایہ کاری پر بھی غور کیا گیا۔

اعلامیے کےمطابق ایس ایم ایز اورزرعی شعبےکےلیےفنانسنگ بڑھانے،پرائیویٹ ایکویٹی اورپرائیویٹ کریڈٹ کےفروغ پربھی تبادلہ خیال ہوا،سرمایہ کاری کےلیےنئےکیپٹل مارکیٹ آلات متعارف کرانے اور موجودہ رئیل اسٹیٹ اثاثوں کی ٹوکنائزیشن کے امکانات پربھی گفتگوکی گئی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے