چیف الیکشن کمشنر اور نئے ارکان کی تقرری کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف نے اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کے خط کا جواب دیدیا۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کو وزیراعظم کی جانب سے جوابی خط موصول ہوگیا، وزیراعظم نے ای سی پی میں نئی تقرریوں کےلیے آئینی طریقہ کار پرعملدرآمد کی یقین دہانی کرادی ہے۔
اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کی جانب سے گذشتہ ماہ وزیراعظم کو خط لکھا گیا تھا، سابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے بھی چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے خط لکھا تھا۔
محمود اچکزئی سے رانا ثنا اللہ اور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے بھی ملاقات کی تھی، حکومتی وفد نے وزیراعظم کی جانب سے خط کا جواب بھجوانے کی یقین دہانی کرائی تھی، اپوزیشن لیڈر محموداچکزئی اس وقت کوئٹہ میں ہیں، دو تین روز میں اسلام آباد پہنچیں گے۔
