وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اورتحریک انصاف کے آٹھ رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔15فروری کو شاہراہ دستور پر احتجاج کے مقدمے میں گرفتار پی ٹی آئی کے چار کارکنوں کو شناخت پریڈ کیلئے اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے تھانہ رمنا کے مقدمے میں وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی، مینا خان آفریدی، شاہد خٹک اور شفیع جان کے نئے وارنٹ گرفتاری جاری  کر دیئے۔

عدالت نے ایس ایچ او تھانہ رمنا کو چاروں ملزمان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا۔ خصوصی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے  تھانہ مارگلہ کے دوسرے مقدمے میں پی ٹی آئی کے آٹھ ایم این ایزاورایم پی ایز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

شاہد خٹک، مولانا نسیم علی شاہ،عامرڈوگر،عاطف خان،اقبال آفریدی۔ میناخان آفریدی ڈاکٹرامجد اورشفیع جان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے ہیں۔

15فروری کوشاہراہ دستور پراحتجاج کے مقدمے میں گرفتار پی ٹی آئی کارکنوں کوانسداددہشت گردی عدالت کےجج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے پولیس کی شناخت پریڈ کیلئے ملزمان کوجوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھجوانےکی استدعا منظور کر لی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے