لاہور میں میٹرک امتحانات کے نتائج میں ری چیکنگ کی درخواست نے طالبہ کی پوزیشن ہی بدل دی۔
ماڈل ٹاؤن کے نجی تعلیمی ادارے کی طالبہ عافیہ نعیم نے ابتدائی نتیجے میں ایک ہزار 187 نمبر حاصل کیے تھے، تاہم ری چیکنگ کی درخواست کے بعد ان کے نمبروں میں 2 نمبروں کا اضافہ ہوگیا۔
لاہور بورڈ کے مطابق امتحانی پرچے کے ایک حصے کے 2 نمبر غیر نشان زدہ رہ گئے تھے، جس کی نشاندہی ری چیکنگ کی درخواست کے بعد ہوئی۔
بورڈ سے باقاعدہ رجوع کیے جانے پر عافیہ نعیم کے نمبروں میں 2 کا اضافہ کیا گیا، جس کے بعد ان کے نمبر ایک ہزار 189 ہوگئے۔
ایک ہزار 189 نمبر حاصل کرکے عافیہ نعیم نے لاہور بورڈ میں میٹرک امتحانات میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔
طالبہ کی کامیابی کے اعزاز میں لاہور بورڈ میں تقریب کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔
