پاکستان میں جہاں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہو رہا ہے وہیں منافع کی بیرون ممالک منتقلی بھی بڑھ رہی ہے،،
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے غیر ملکی سرمایہ کاری پر منافع کی پرنسپل ممالک کو منتقلی کے اعداد و شمار جاری کر دیئے،،
رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 39 کروڑ 34 لاکھ ڈالر منافع کی مد میں بیرون ممالک بھیجے گئے،، سب سے بڑی رقم 14 کروڑ 55 لاکھ ڈٓالر پاکستان میں کام کرنے والی برطانوی کمپنیوں نے لندن بھیجی،،
5 کروڑ 61 لاکھ ڈالر واشنگٹن منتقل کئے گئے،، چین اپنی سرمایہ کاری پر دو کروڑ اکتیس لاکھ ڈالر لے گیا،،
3 کروڑ 93 لاکھ ڈالر متحدہ عرب امارات کی کمپنیوں نے دبئی اور شارجہ بھیجے،، فرانسیسی سرمایہ کار 3 کروڑ ڈالر لے گئے،، کویتی سرمایہ کاروں نے ایک کروڑ 87 لاکھ ڈٓالر منتقل کئے،،
پاکستان میں سب سے زیادہ منافع بخش کاروبار غیر ملکی بینکوں اور مالیاتی اداروں کا رہا،،
22 فیصد کی بلند ترین شرح سود پر پاکستان میں کام کرنے والے غیر ملکی بینکوں نے جولائی سے ستمبر کے دوران 8 کروڑ 80 لاکھ ڈٓالر بیرون ممالک بھیجے،،
سگریٹ تیار اور فروخت کرنے والی کمپنیاں منافع کمانے میں دوسرے نمبر پر رہیں،، 6 کروڑ 80 لاکھ ڈٓالر ٹوبیکو کمپنیز نے پرنسپل ممالک کو منتقل کئے،،