ملک میں گرین انرجی کو فروغ دینے کیلئے حکومت نے سولر پینلز کی مقامی فروخت پر نئے ٹیکس عائد نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
چیئرمین ایف بی آر کے مطابق سولر پینلز کی امپورٹ پر بھی نہ نیا ٹیکس لگایا جائے گا اور نہ ہی موجودہ ٹیکس میں اضافہ ہو گا۔۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ مالی سال سے ٹیچرزکو 25 فیصد انکم ٹیکس ری بیٹ حاصل ہوگا، رواں سال اساتذہ کو ری بیٹ کی مد میں ریفنڈ دیا جائے گا یا ایڈجسٹمنٹ ہوگی۔
چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے انکم ٹیکس سیکنڈ ترمیمی بل2025 کی منظوری دے دی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دلوانے کے لیے کوشاں ہیں، بعض دیگر شعبوں کو بھی ریلیف دینے کے لیے بات چیت ہورہی ہے۔