وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نورصفدر کے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آگئیں۔
ماہ نورصفدر کےنکاح کی تقریب گزشتہ روز جاتی امرا میں ہوئی، اس تقریب کو نجی خاندانی مہمانوں تک محدود رکھا گیا تھا۔
نکاح کی تقریب میں مسلم لیگ ن کےصدر نواز شریف،وزیراعظم شہباز شریف، حسن نواز اور حسین نواز کے علاوہ شریف فیملی اورقریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈاراورسینیئر وزیرپنجاب مریم اورنگزیب بھی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب میں شریک ہوئیں،ماہ نور صفدر کا نکاح کاروباری شخصیت جبار خالد کے بیٹے اذان جبار سے ہوا ہے۔
