پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت 7600 عازمین نے بکنگ کرالی

وزارت مذہبی امور کی پاک حج ایپلی کیشن اور پورٹل پر پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت بکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق اب تک 7600عازمین پرائیوٹ حج اسکیم میں بکنگ کراچکے ہیں۔ حج پورٹل کے ذریعے 6ارب 88کروڑ روپے 25منظم کمپنیوں کو موصول بھی ہوچکے ہیں۔ ترجمان کے مطابق پرائیویٹ حج اسکیم کی 64ہزار نشستیں ابھی دستیاب ہیں۔ اور بکنگ کی آخری تاریخ 20نومبر مقرر ہے۔ پرائیویٹ حج اسکیم کیلئے رجسٹرڈ پچیس منظم کمپنیوں نے دو ہزار سے زائد مختلف حج پیکجز متعارف کرائے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے