پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کے پیش نظر وزیراعظم شہبازشریف نے خصوصی ریلیف اسکیم جاری کردی۔
وزیراعظم کا کہنا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں اضافے سے عوام پر بوجھ کا حکومت کو پورا احساس ہے، مشکل کی اس گھڑی میں ہم عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، اسکیم موٹرسائیکل، رکشہ اور چھوٹی گاڑیاں استعمال کرنے والوں کیلئے ہے۔
اسکیم کے تحت پیٹرول پر فی لیٹر 100 روپے کا ریلیف دیا جائے گا، موٹر سائیکل، رکشہ پر ماہانہ 20 لیٹر پیٹرول پر 100روپے فی لیٹر ریلیف ملے گا۔ موٹر سائیکل، رکشہ سمیت چھوٹی گاڑی والے کو ماہانہ 2 ہزار روپے ریلیف دیا جائے گا،
موٹر سائیکل، رکشہ کے علاوہ خصوصی ریلیف اسکیم کے تحت 800 سی سی تک کی گاڑی مالکان کو ماہانہ 30 لیٹر پیٹرول پر ریلیف فراہم کیا جائے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ اسلام آباد میں اسکیم کا اطلاق آئندہ پیر اور منگل کی درمیانی شب سے کردیا جائے گا، باقی پورے پاکستان میں اطلاق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب میں کیا جائے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ خصوصی ریلیف اسکیم کی رجسٹریشن آج سے ہی شروع کردی گئی، اسکیم میں رجسٹریشن کیلئے معلومات فراہم کرنے پر صوبوں کا شکرگزار ہوں
