خیبرپختونخوا: چکن گونیا کے کیسز میں اضافہ، نوشہرہ کے متعدد گاؤں متاثر

ذرائع کے مطابق نوشہرہ کے مختلف ہسپتالوں میں روزانہ 50 سے 100 تک چکن گونیا کے کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں، جس کے باعث طبی مراکز پر مریضوں کا دباؤ بڑھ گیا ہے، بڑی تعداد میں مریضوں کی آمد کے باوجود ہسپتالوں میں طبی عملے اور دیگر ضروری سہولیات کی کمی کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

دوسری جانب متاثرہ علاقوں کے مکینوں نے صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت اور محکمہ صحت سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے، اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے اور متاثرہ افراد کو بروقت علاج کی سہولت فراہم کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔

اہلِ علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ چکن گونیا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر فوری طور پر ایمرجنسی نافذ کی جائے، ہسپتالوں میں وافر مقدار میں ادویات، اضافی طبی عملہ اور دیگر ضروری سہولیات فراہم کی جائیں۔

چکن گونیا کیا ہے؟
چکن گونیا ایک ایسی وائرل بیماری ہے جو خاص قسم کے مچھر کے ذریعے انسانوں میں منتقل ہوتی ہے لیکن یہ ایک سے دوسرے فرد میں منتقل نہیں ہوسکتی، یہ بیماری یورپی ممالک میں زیادہ اثر انداز ہورہی ہے۔

اب تک اسے دنیا کے 60 سے زیادہ ممالک میں دریافت کیا جاچکا ہے، چکن گونیا سے متاثرہ مریضوں کی ہلاکت کا امکان نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے مگر اس کی علامات کی شدت زیادہ ہوسکتی ہے جبکہ طویل المعیاد بنیادوں پر مختلف منفی اثرات کا سامنا بھی ہوسکتا ہے۔

علامات
اس بیماری کی علامات میں بخار، جوڑوں میں تکلیف، سر درد، پٹھوں میں درد، خارش اور جوڑوں کے ارگرد سوجن وغیرہ شامل ہیں۔

خسرہ جیسے دانے، قے اور متلی بھی اس کی ایسی علامات ہیں جن کا سامنا کم افراد کو ہوتا ہے۔ چکن گونیا کی تشخیص صرف خون کے ٹیسٹ ہی ممکن ہوتی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے