جی بی 16 دیامر 2: پوسٹل بیلٹ کی گنتی کے بعد نتیجہ تبدیل، پی پی امیدوار کامیاب قرار

گلگت بلتستان اسمبلی کے حلقے جی بی 16 دیامر 2 میں پوسٹل بیلٹ پیپرز کی گنتی کے بعد پیپلزپارٹی کے امیدوار کو کامیاب قرار دیدیا گیا۔

گلگت بلتستان اسمبلی کے حلقے  جی بی 16 دیامر 2 میں  پوسٹل بیلٹ پیپرز کی گنتی کے بعد انتخابی نتیجہ تبدیل ہوگیا جہاں پیپلز پارٹی کے امیدوار عطا اللہ 13 ووٹوں کی برتری سے کامیاب قرار دے دیے گئے۔

حکام کے مطابق پوسٹل بیلٹ کی گنتی الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 95 کے تحت الیکشن ٹربیونل کے حکم پر کی گئی، پوسٹل بیلٹ کی گنتی میں عطا اللہ نے 6 ہزار 618 جب کہ امام مالک نے 6 ہزار 605 ووٹ حاصل کیے۔

7 جون کو ہونے والے انتخابات میں پوسٹل بیلٹ کی گنتی کے بغیر امام مالک کو کامیاب قرار دیا گیا تھا جس کے بعد وہ استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہوگئے تھے۔

پیپلز پارٹی کے امیدوار عطا اللہ نے امام مالک کی کامیابی کا نوٹیفکیشن الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کیا تھا جس پر پوسٹل بیلٹ کی دوبارہ گنتی ہوئی۔

ریٹرننگ افسر نے گنتی اور جانچ پڑتال مکمل ہونے کے بعد امیدوار کی کامیابی کا فارم 49 جاری کردیا اور عطا اللہ کی کامیابی کے بعد گلگت بلتستان اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی نشستیں 16 ہوگئی ہیں۔

اس نتیجے کی تبدیلی کے بعد گلگت بلتستان اسمبلی میں استحکام پاکستان پارٹی کے ارکان کی تعداد 6 رہ گئی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے